مظفرآباد ‘ترقی کے جدید دور میں وادی نیلم کانواحی علاقہ دودھنیا ل زندگی کی بنیادی سہولیات صحت سے محروم

پیر 4 مارچ 2013 17:02

مظفرآباد ( آئی ان پی ) ترقی کے اس جدیددور میں وادی نیلم کانواحی علاقہ دودھنیا ل زندگی کی بنیادی سہولیات صحت سے محروم ،ادویات ، نہ میڈیکل آفیسر اور نہ ہی ایمبولینس کی سہولت بی ایچ یو سے صرف دس روپے میں پرچی فراہم کی جانے لگی ،اور مریضوں کامنتقلی کے لیے کٹھارہ جیپوں کے ذریعے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیاجانے لگا،بی ایچ یودودھنیال کی ایمبولینس 6 سال قبل میڈیکل آفیسر کی ملی بھگت سے غائب ہوگئی تھی عوام علاقہ دودھنیال نے متعدد مرتبہ ڈی ایچ او نیلم اور محکمہ صحت کے بالاآفیسران تک بات پہنچائی لیکن ان کے کانوں تک جوں نہیں رہینگتی ،کرپشن اور میرٹ کی دلدل میں پھنسے ہوئے محکمہ کے آفیسران کو دودھنیال کی ایمبولینس کی گمشدگی کوئی خاص معاملہ نہیں، ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے یونین کونسل دودھنیال کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 5 سالوں سے متعدد خواتین کوہسپتال نہیں پہنچایاجاسکا، اور کئی مائیں اپنے معصوم پھولوں کی پیدائش پر خالق حقیقی سے جاملیں، ڈی ایچ او نیلم کی ہٹ دھرمی کی بناء پر دودھنیال کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، دودھنیال کے سیاسی وسماجی راہنما ء حاجی جمشیدمیر،عبدالقیوم بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر صحت سردار قمرالزمان خان سے مطالبہ کیاہے کہ ڈی ایچ او نیلم کی ہٹ دھرمی کانوٹس لیاجائے اور جن مریضوں کوایمبولینس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہسپتال نہیں پہنچایاجاسکا، اور جاں بحق ہوئے ان کی موت کاذمہ داری بھی ڈی ایچ او نیلم ہے ،وزیرصحت ڈی ا یچ او نیلم سے فی الفور ایمبولینس کی گمشدگی کی انکوائری کریں اور دودھنیال کے عوام کو ایمبولینس اور ادویات، میڈیکل آفیسر مہیا کیاجائے بصورت دیگر دودھنیال کے عوام محکمہ صحت کے خلاف شدید احتجا ج کریں گے۔