درگاہ غازی غلام شاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بخاری سپرد خاک‘شہادت کے خلاف شکار پور،لاڑکانہ،نوشہرو فیروز اورکندھکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں تین روزہ سوگ کا اعلان، شٹرڈاوٴن ہڑتال،سڑکوں سے ٹریفک غائب

منگل 5 مارچ 2013 14:48

شکارپور/جیکب آباد /لاڑکانہ /نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5مارچ 2013ء ) بم دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہونے والے درگاہ غازی غلام شاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بخاری کوسپرد خاک کردیا گیا، حاجن شاہ کی شہادت کے خلاف شکار پور،لاڑکانہ،نوشہرو فیروز اورکندھکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اور شٹرڈاوٴن ہڑتال اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی ۔

(جاری ہے)

منگل کو بم دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہونے والے درگاہ غازی غلام شاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بخاری کوسپرد خاک کردیا گیا۔سید حاجن شاہ بخار ی کی شہادت کے خلاف شکار پور،لاڑکانہ،نوشہرو فیروز اورکندھکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اور شٹرڈاوٴن ہڑتال رہی ۔ سڑکوں سے ٹریفک غا رہی ۔ دوسری جانب درگاہ غازی غلام شاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بخاری کوآہون اورسسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔