پشاور ، سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ، ہر تھانے کی حدود میں 20 سے 25 پولیو ٹیمیں کام کررہی ہیں،سیکورٹی کی ذمہ داری متعلقہ افسران کی ہے ، ہر ٹیم کے ساتھ تین اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی،پولیس حکام

منگل 5 مارچ 2013 14:57

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5مارچ 2013ء ) پشاور میں جاری سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔پولیس حکام کے مطابق ہر تھانے کی حدود میں 20 سے 25 پولیو ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کی سیکورٹی کی ذمہ داری متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نبھا رہے ہیں۔ ہر ٹیم کے ساتھ تین اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نواحی علاقوں اور دیگرحساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔ پولیس کے مطابق مہم 6 مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :