سرکاری ادویات کی مارکیٹ میں فروخت روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت

منگل 13 فروری 2007 15:07

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 13فروری2007 ) وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے کہا ہے کہ ملک کے سرکاری ہسپتالوں سے چوری ہونے والی ادویات کا مارکیٹ میں فروخت کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز قومی اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کیا۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے اراکین بیگم شمشاد ستار بچانی ‘ خورشید شاہ ‘ عذرا افضل نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جو سرکاری ادویات جن پر فروخت ممنوع ہے کا نوٹس چپساں ہوتا ہے وہ مارکیٹ میں عام طورپر فروخت ہو رہی ہیں لیکن حکومت کوئی بھی اقدام نہیں اٹھا رہی ہے۔

جس کے جواب میں وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا علم ہے لہذا ہم نے پہلے ہی اقدامات کئے ہیں او رجن جگہوں پر اب بھی سرکاری ادویات جو مفت میں مریضوں کو دی جاتی ہیں فروخت ہو رہی ہیں تو ہمیں بتایا جائے ہم اس پر ایکشن لیں گے۔