ابو ظہبی،ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت، ملزمان کا صحت جرم قبول کرنے سے انکار

منگل 5 مارچ 2013 16:55

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5مارچ 2013ء) ابوظہبی کی عدالت میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار 13خواتین سمیت 94افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت فیڈرل کورٹ میں چھ گھنٹے جاری رہی،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر ملکی گروپ کی مدد سے ریاست کیخلاف سازش کی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی کی ایک عدالت میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار 94افراد کے خلاف کیس کی سماعت کی گئی ۔

عدالت میں استغاثہ نے ملزمان کیخلاف الزامات پڑھ کر سنائے اورانہیں سخت سزائیں دینے کا کہا۔تاہم ملزمان نے اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔مقدمے کی مزید سماعت اب گیارہ مارچ کو ہوگی۔پولیس نے حکومت کیخلاف سازش کے الزام میں 84افراد کو گذشتہ سال گرفتار کیا تھا جب کہ دیگر دس ملزمان کیخلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :