صوبائی محکمہ صحت کا پنجاب کے دیہی علاقوں میں فری ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 5 مارچ 2013 19:27

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہاکہ صوبائی محکمہ صحت نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں فری ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ وہ منگل کویہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں حکومت دیہی علاقوں کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی میگا منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

جن میں سے ایک منصوبہ فری ایمبولینس سروس کا بھی ہے جو بہت جلد شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے سب سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ڈلیوری کیسز بالکل فر ی کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :