امریکہ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کااعلان، معاشرے کے غریب ترین طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے بی آئی ایس پی کاکردارلائق تحسین ہے ، امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ سے گفتگو

منگل 5 مارچ 2013 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے معاشرے کے غریب ترین طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ بی آئی ایس پی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔وہ منگل کووفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی محترمہ فرزانہ راجہ کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس سے قبل امریکی سفیر کو بی آئی ایس پی کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی کے طور پر کئے جانے والے مختلف اقدامات اور شعبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔محترمہ فرزانہ راجہ نے کہا کہ آمدنی کے اعتبار سے معاشرے کے نچلے طبقات سے تعلق رکھنے والے لاکھوں خاندانوں کو فوری معاونت بہم پہنچانے کے لیے اہداف جاتی سبسڈیز دینا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پروگرام کے تحت اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو اجا گر کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے مکمل خاتمے تک ملک میں غربت کے خلاف جاری اس جدو جہد کو جاری رکھے گا۔انہوں نے بی آئی ایس پی کے ان اقدامات جن میں نقد مالی معاونت، چھوٹے قرضے، ہنرمندانہ و فنی تربیت، لائف اور ہیلتھ انشورنس اور فروغ تعلیم کے لیے وسیلہ ٴ تعلیم کے نام سے اقدام شامل ہیں ،کی نمایاں خصوصیات کی تفصیل پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوارن دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے کئی امورکو زیر بحث لایا گیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سماجی شعبہ میں باہمی تعاون کے مختلف امکانات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں میں عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :