جمرود، سول ہسپتال میں بم دھماکے سے پولیو رضا کار خاتون زخمی، کنٹرول روم کی دیواریں اور چھت منہدم ، سولر سسٹم تباہ،زخمی رضاکار کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کادھماکے کی جگہ کا معائنہ

منگل 5 مارچ 2013 21:10

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سول ہسپتال میں بم دھماکے سے ایک پولیو رضا کار خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکہ جمرود کے سول ہسپتال کے اندر پولیو کنٹرول روم کے سامنے ہوا جہاں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو منگل کے صبح زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیو رضا کار خاتون مسماة سمعیہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

ایجنسی سرجن ڈاکٹر ثمین کے مطابق دھماکہ خیز مواد پولیو کنٹرول روم کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو صبح سویرے اٹھ بجے زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس سے ایک لیڈی ہیلتھ ورکر ثمینہ زخمی ہو گئی ۔انھوں نے کہاں کہ دھماکے سے پولیو کنٹرول روم کی دیواریں اور چھت گر کئی اورکولڈ سٹور میں موجودمختلف ویکسین کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیو دی چلڈرن کی جانب سے فراہم کردہ سولر سسٹم بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جن کی مالیت ستر لاکھ روپے سے زائدتھی۔

(جاری ہے)

دھماکے کے وقت ہسپتال میں رش بہت کم تھا جس کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا تا ہم دھماکے سے پولیو کنٹرول روم مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے کے فورابعدسیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پولیٹیکل ایجنٹ خیبر نے بھی دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور دھماکے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔دریں اثنا ایجنسی سرجن ڈاکٹر ثمین نے جمرود میں جاری پولیو مہم کے بارے میں بتایا کہ دھماکے کے باعث جمرود میں جاری پولیو مہم کے رضا کاروں کی جانب سے پولیو قظرے پلانے سے انکار کے بعد پولیو مہم کو مخصوص علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے ۔دھماکے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے چھ خاصہ دار فورس کے اہلکار کو معظل کردیئے اور اسپتال کے چار کلاس فور ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :