قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے طبقے کوسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، تعلیم ، ترقی ، وخوشحالی کابہترین ہتھیار ہے ، تعلیم کافروغ اساتذہ کی خوشحالی اور اقتصادی مضبوطی سے وابستہ ہے ، تعلیم کوفروغ دیکر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی معاشرتی بے راہ وری کا راستہ روکاجاسکاتاہے ، انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد کا اجلاس سے خطاب

بدھ 6 مارچ 2013 14:06

نیلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مارچ 2013ء) انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے کہاہے کہ اپنی قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے طبقے کوسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، تعلیم ، ترقی ، وخوشحالی کابہترین ہتھیار ہے ، تعلیم کافروغ اساتذہ کی خوشحالی اور اقتصادی مضبوطی سے وابستہ ہے ، تعلیم کوفروغ دیکر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی معاشرتی بے راہ وری کا راستہ روکاجاسکاتاہے ۔

وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں وادی نیلم کی سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے منتخب نمائندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں میں سردار محمد انور خان ، حسن نوری ، یونس مغل ، خواجہ محمد اقبال ، خواجہ خالق بھی موجود ھے ، معراج خالد نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بے باکی دکھائی حریت کاتاج اس کے سرسجاد جس نے منافقت کی ، وہ میرجعفراور میر صادق بناجوجھکا وہ کٹا جوڈٹاوہ کامیاب وکامران ہوا اور اپنی منزل مقصد پرپہنچنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

انسان تعلیم معاشرے کاباوقار شہری بننے کیلئے حاصل کرتا ہے، نہ کہ ذلت ورسوائی کے لیے ، انتہائی افسوس ناک ماحول تشکیل پارہاہے،جہاں اصول کے بجائے بداخلاقی رواج پارہی ہے ، اساتذہ کرام پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم معاشرے میں اسلامی تشخص وقار مساوات پرمبنی ماحول ومعاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :