تحریک حصول ضلع عباسپور کے زیر اہتمام پر امن احتجاجی ریلی ‘ (ن) لیگ‘ پیپلز پارٹی ‘ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر شرکت، وزیر اعظم شہید بے نظیر کی برسی پر کیا گیا عباس پور کو ضلع بنانے کا وعدہ پورا کریں‘ وزیراعظم عباس پور آنے تک گوارا نہیں کرتے ‘ عباسپور شہیدوں غازیوں مجاہدوں کی سرزمین ہے ‘حکومت حلقہ کے عوام سے سوتیلی ماں جیساسلوک بند کرے‘عباسپور کودنیا کی کوئی طاقت ضلع بننے سے نہیں روک سکتی ، احتجاجی ریلی سے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی یاسین گلشن ‘ پی پی کے سابق وزیر صحت سردار اصغر آفندی‘ سابق صدارتی مشیر عبدالمنان گوہر‘سردار سفیر ‘ سردار نسیم اور دیگر کا خطاب

جمعرات 7 مارچ 2013 13:04

عباسپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مارچ 2013ء ) عباسپورمیں تحریک حصول ضلع عباسپور کے زیراہتمام ایک پرامن احتجاجی ریلی ‘عباسپور ضلع بناوٴکے حق میں ریلی عباسپورشہر کا چکر لگانے بعد عباسپور میلادچوک میں ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیارکرگئی ‘شرکاء ریلی کی شدید نعرے بازی ‘ہمارا مطالبہ ضلع عباسپور ہم لیکر رہیں گے ‘ضلع عباسپور ریلی کیقیادت ممبرقانون سازاسمبلی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری یاسین گلشن پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق وزیرصحت سردارمحمداصغرآفندی سابق صدارتی مشیر حکومت عبدالمنان گوہرایڈووکیٹ سردارسفیئرعالم چغتائی سردارنسیم عباسی سمیت دیگر حلقہ نمبرا کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے قائدین کررہے تھے ۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یاسین گلشن نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے عباسپورمیں شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقعہ پر کہاکہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو عباسپورحلقہ نمبراکو ضلع کا درجہ دیں گے اب وزیراعظم عباسپورآنا بھی گوارہ نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری مجید کو حلقہ نمبرا عباسپور کی تمام سیاسی سماجی مذہبی وکلاء طلباء اورسول سوسائٹی ملکر عباس پورآنے کی دعوت دیتے ہیں وہ آئیں اوراپنے وعدوں کے مطابق عباسپور کو ضلع کادرجہ دنیے کااعلان کریں سابق وزیرصحت سرداراصغرآفندی نے کہاکہ عباسپورحلقہ نمبر اسی کلو میٹر کی پٹی ہے سات یونین کونسلوں ایک ٹاوٴن پرمشتمل تین لاکھ سے زائدآبادی پرمشتمل حلقہ ہے جو محروم چوہدری غلام عباس کے نام سے منسوب ہے وزیراعظم سمیت بائیس اہم عہدوں پراہم شخصیات تعینات رہنے والے حلقہ نمبراعباسپور کودنیا کی کوئی طاقت ضلع بنانے سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ عباسپور شہیدوں غازیوں مجاہدوں کی سرزمین ہے حکومت ا س حلقہ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک نہ کریں پورے حلقہ کی سیاسی جماعتیں اورعوام کا متفقہ مطالبہ ایک ہی ہے کہ عباسپور کو ضلع کادرجہ دیکر یہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عباسپورمیں سڑکوں کوتعلیمی اداروں ہسپتال تھانہ سمیت دیگر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں جلسہ سے عام سے سردار سفیرعالم چغتائی سردارنسیم عباسی میاں حلیم چوہدری محمد لطیف خواجہ شاہد سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی وکلاء طلباء تنظیموں کے رہنماوٴں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزادکشمیر فوری طورپرعباسپورکو ضلع کادرجہ دیکر عوام کے مسائل کوان کی دہلیز پرحل کیاجائے۔