مصر میں پولیو سے متعلق اسلامی ممالک کے علماء کی کانفرنس کا اعلامیہ جاری

جمعرات 7 مارچ 2013 23:31

قاہرہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔7مارچ۔ 2013ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیو سے متعلق اسلامی ممالک کے علماء کی کانفرنس میں پولیو کے خلاف اقدامات اور کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ قاہرہ میں پولیو سے متعلق اسلامی ممالک کے علماء کی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مصر کی جامعہ الازہر کے امام اعظم ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام مسلم امہ بچوں کو پو لیو سے بچانے کیلئے اقدامات کرے، پولیو کے خلاف جنگ اور ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

ڈاکٹر احمد الطیب نے کہاکہ اپاہج بچوں کا مطلب اپاہج مسلم امہ ہے۔ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہاکہ 3 مسلم ممالک کے سوا 54 مسلمان ملکوں میں پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ پولیو کانفرنس میں پاکستان، سعودی عرب، نائیجیریا، سوڈان اور مصر کے علماء نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی علامہ طاہر اشرفی نے کی۔

متعلقہ عنوان :