لاہور، وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے خواتین پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران لوگوں کی دھکم پیل سے سائلہ 60 سالہ خاتوں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جمعہ 8 مارچ 2013 19:28

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔8مارچ۔ 2013ء) وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے خواتین پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران لوگوں کی دھکم پیل سے سائلہ 60 سالہ خاتوں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تاج پورہ میں وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے خواتین کے لئے پارک کا افتتاح کیا اس موقعہ پر مناواں کی رہائشی زبیدہ بی بی 7 ماہ پہلے قتل ہونے والے اپنے بیٹے محمد اکرم کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف کے سامنے پیش ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ رشتہ کے تنازع پر مخالفین سے اس کے بیگناہ بیٹے کو مار ڈالا اور اب پولیس درست تفتیش نہیں کر رہی اور ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے اسے ملاقات کا وقت دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقنین دھانی کرائی۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی شدید دھکم پیل سے زبیدہ بی بی بے ہوش ہو کر گر پڑی جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ زبیدہ کے لواحقین نے دھمکی دی ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا وہ لاش نہیں دفنائیں گے۔