خیبر ایجنسی‘ باڑا میں بچوں کو پولیوقطرے پلانے والے خاندان کو شدت پسندوں نے یرغمال بنالیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں‘20 ہزارروپے جرمانہ عائد کر کے رہائی

ہفتہ 9 مارچ 2013 15:46

باڑا/لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مارچ 2013ء ) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں بچوں کوپولیوقطرے پلوانیوا لے ایک خاندان کو شدت پسندوں نے یرغمال بنانے کے بعد 20 ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ویب سائیٹ کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے والے ایک خاندان کو شدت پسندوں نے یر غمال بنا لیا، پولیو کے قطرے پلوانے کے جرم میں اس خاندان پر20 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

شدت پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ جرمانہ نہ دینے پر پولیو قطرے پلانے والے خاندان کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی۔شدت پسندوں کے خوف سے اب مقامی آبادی نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا ہے، لوگوں نے کہا ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر خاندان کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

متعلقہ عنوان :