حکومت نے آزاد کشمیر ایم آئی ڈی سی کے ملازمین کے جملہ مطالبا ت تسلیم کرکے حل کر دیا ہے‘ وزیر صحت

ہفتہ 9 مارچ 2013 16:57

مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مارچ 2013ء) آزاد کشمیر کے وزیرصحت عامہ سردار قمر الزمان نے کہا ہے کہ حکومت نے آزاد کشمیر ایم آئی ڈی سی کے ملازمین کے جملہ مطالبا ت تسلیم کرکے حل کر دیا ہے ‘تمام ملازمین اپنی ذمہ داریاں ایک ٹیم کی طرح ادا کریں اپنے ایک بیان میں وزیر صحت عامہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپریل کے آخری ہفتہ میں وادی نیلم میں قیمتی پتھروں کی نکاسی کا کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان قیمتی پتھروں کی قیمتوں کا تعین اور انہیں لاکر میں محفوظ کرنے کا شفاف طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اب ان پتھروں کی چوری کا کوئی ڈرامہ نہیں چلنے دوں گا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان سے قیمت وصول کی جائے گی سردار قمر الزمان نے کہا کہ غیر قانونی طور پرپتھروں کی نکاسی کیلئے دی گئی لیز منسوخ کرنے کیلئے کاروائی کی جا رہی ہے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کے مطابق ہی غیر قانونی لیز کا معائدہ منسوخ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :