Live Updates

پشاور : کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا، عمران خان کی عطیات کیلئے اپیل

ہفتہ 9 مارچ 2013 00:01

پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔9مارچ۔ 2013ء) پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، عمران خان نے لوگوں سے اسپتال کی تعمیرکے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں عمران خان نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، اس اسپتال کی تعمیر کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے 50 کنال اراضی اور 5 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

اسپتال کی تعمیر کا پہلا مرحلہ ڈھائی سال میں مکمل ہوگا جس پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔ تقریب میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسپتال کیلئے دل کھول کر عطیات دیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے اسپتال کی تعمیر میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات