جنرل ہسپتال سمن آباد میں سینئر ڈاکٹرز،سٹاف کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے، جس کی بدولت ہسپتال میں ایکسرے روم،سروسز بلاک کی تعمیر، ہیپا ٹائٹس کے مستحق مریضوں کو فری ویکسین کی فراہمی اور صرف ایک روپے کی پرچی پر سینکڑوں روپے کی مفت ادویات مریضوں کو دی جا رہی،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله کا سمن آباد ویلفیئر سوسائٹی کے اجلاس میں ممبران سے خطاب

اتوار 10 مارچ 2013 15:52

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال سمن آباد میں سینئر ڈاکٹرز،سٹاف کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا تعاون بھی لائق تحسین ہے جس کی بدولت ہسپتال میں ایکسرے روم،سروسز بلاک کی تعمیر، ہیپا ٹائٹس کے مستحق مریضوں کو فری ویکسین کی فراہمی اور صرف ایک روپے کی پرچی پر سینکڑوں روپے کی مفت ادویات مریضوں کو دی جا رہی ہیں جس سے علاقہ اور گرد و نواح کی آبادیوں کے روزانہ تقریبا ڈیڑھ ہزار مریض مستفید ہو رہے ہیں وہ گزشتہ روز ئیاں جنرل ہسپتال میں سمن آباد ویلفیئر سوسائٹی کے اجلاس میں ممبران سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سوسائٹی کے سینئر ارکان حافظ شبیر اور ذوالفقار بھٹی نے مستحق مریضوں کی ادویات کے لئے مزید 2/2لاکھ روپے کا چیک بھی صوبائی وزیر قانون کو پیش کیا انہوں نے کہا کہ علاقائی ضرورت کے پیش نظر آئندہ سالوں میں اس ہسپتال میں مزید وسعت لاتے ہوئے اسے سی ٹی سکین اور اضافی ایمبولینس گاڑی کی فراہمی سمیت مزید طبی مشینری سے آراستہ کیاجائے گا انہوں نے سروسز بلاک کے مختلف حصے دیکھے اور ادویات کے سٹور کا معائنہ کیا اور دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ مریضوں کو مہنگی ترین دوائی بھی اس ہسپتال سے مفت مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ سمن آباد ویلفیئر سوسائٹی نے ہسپتال کو کامیابی سے فنکشنل بنانے میں گرانقدر کردار ادا کیا ہے جس سے نہ صرف ہسپتال کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہ اقدام باعث خیر و قابل فخر ہے اور مریضوں کی خدمت کے اس نیک کام سے ہماری آخرت بھی سنورے گی ۔

متعلقہ عنوان :