ملتان پولیو فری ضلع قرار، لیکن خطرہ اب بھی موجود

اتوار 10 مارچ 2013 17:25

ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2013ء) ملتان کو پولیو فری ضلع تو قرار دے دیا گیا ہے لیکن اب بھی وہاں پولیو کا خطرہ موجود ہے ۔پولیو سے متاثرہ 25 سالہ ثمینہ 6 ماہ کی عمر میں تیز بخار میں مبتلا ہوئی 3،4 روز مسلسل رہنے والے تیز بخار نے اس پر پولیو کا حملہ کیا اور تب سے آج تک وہ جسمانی طور پر معذور زندگی بسر کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو کے باعث ہونے والی معذوری کو ختم کرنے کے لئے 1994ء میں حکومت نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کیا لیکن ملتان میں آج بھی کئی خاندان ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانا ضروری نہیں سمجھتے،وہ سمجھتے ہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا مناسب نہیں۔

ای ڈی او ہیلتھ ملتان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے والسین کو قائل کرنے کی حتی المکتوم کوشش کی لیکن انہوں نے پولیو کے قطرے نہیں پلائے۔محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ جب تک تمام بچے پولیو کے قطرے نہیں پئیں گے پولیو کا خطرہ اپنی موجود رہے گا۔ضلع ملتان میں پولیو کے آخری کیس 27 ستمبر 2009ء میں رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد اب تک کوئی اور کیس سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :