علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رہائشی کالونی اور چلڈرن پارک کے نزدیک20 ملین روپے کی لاگت سے تین منزلہ \"چائلڈ ڈے کئیر سینٹر\"تعمیر کیا جائے گا ‘ عمارت کے نقشہ کی منظوری کے بعد تعمیر کیلئے فنڈر جاری کردئیے گئے ہیں ‘ یونیورسٹی کی خواتین ملازمین کے علاوہ عام لوگ بھی سنٹر سے استفادہ کرسکیں گے، وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی کا \"ورلڈ ویمن ڈے\" کے حوالے سے تقریب سے خطاب

پیر 11 مارچ 2013 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11مارچ 2013ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چائس چانسلر ڈاکٹر نذیر سانگی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رہائشی کالونی اور چلڈرن پارک کے نزدیک بیس (20) ملین روپے کی لاگت سے تین منزلہ \"چائلڈ ڈے کئیر سینٹر\"تعمیر کیا جائے گا ‘ اس عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈر جاری کردئیے گئے ہیں اور نقشہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

وہ یونیورسٹی میں \"ورلڈ ویمن ڈے \"کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ \"چائلڈ ڈے کئیر سینٹر\" سے اوپن یونیورسٹی کی اساتذہ  آفیسرز اور کارکن خواتین ہی نہیں بلکہ یونیورسٹی کی رہائشی کالونی کے افراد اور عوام بھی استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے چودہ (14)سو سال پہلے آپ ﷺ نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار نہ صرف بچیوں کے زندہ دفن کئے جانے کی روایات کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا تھا بلکہ خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق ہی نہیں متبرک مقام عطا فرمایا تھا اور آپ ﷺ نے جنت کو ماں کے پاؤں کے نیچے قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سانگی نے کہا کہ عورتوں کو الله اور رسولﷺ کی طرف سے دیا جانے والا مقام عملی طور پر فراہم کرنا معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے اور قومی ترقی کے لئے بھی یہی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود خواتین کو بھی معاشرے کی مجموعی بھلائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور خود کو \"جنت\"ثابت کرنا ہوگا۔ڈاکٹر سانگی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی عنقریب اوپن سکولنگ پروگرام شروع کررہی ہے۔

جس کے تحت خاص طور پر ڈراپ آؤٹ خواتین کو پہلے مرحلے میں دس ہزار  دوسرے میں تیس ہزار اور چوتھے مرحلے میں ایک ملین کو تعلمیافتہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کی مدد سے اوپن یونیورسٹی اپنے علاقائی دفاتر میں \"سکل بیس سینٹرز\"یعنی خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز بھی قائم کرے گی۔تقریب کے آخرمیں یونیورسٹی کے قیام سے آج تک مختلف تدریسی اور انتظامی شعبوں سے ریٹائر ہونے والی خواتین کو مدعو کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کے قیام سے اب تک پہلی بار ریٹائر خواتین کو باقاعدہ سرکاری طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ وائس چانسلر  ڈاکٹر سانگی نے انہیں پھول اور یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی تیار کردہ شیلڈز بھی پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :