بنوں‘کاشتکاروں کا بنوں شوگر ملز کے معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘انڈس ہائی وے کو 3 گھنٹے تک بند رکھا گیا

پیر 11 مارچ 2013 20:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مارچ۔ 2013ء) بنوں کاشتکاروں کا بنوں شوگر ملز کی طرف سے معاوضہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بنوں ڈیرہ اسماعیل خان انڈس ہائی وے کو مسلسل تین گھنٹے تک بند رکھا گیا بنوں اور لکی مروت کے مختلف علاقوں کے گنے کے کاشتکاروں کا گزشتہ پانچ ماہ سے بنوں شوگر ملز مالکان کی طرف سے فراہم کی گئی گنے کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ملک پختون یار خان کی قیادت میں سینکڑوں کاشتکاروں اور زمینداروں نے نکل کر بنوں شوگر ملزبالمقابل بنوں ڈیرہ انڈس ہائی وے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا مظاہرے سے ملک پختون یار خان ڈاکٹر حبیب اللہ خان محمد اسماعیل وزیر نار نجیب رحمن اللہ عرف گل مدائیپ خان ضیاء اللہ ناصر شاہ شیر انجام منڈان تیاز خان عز یز اللہ خان نے کہا کہ کاشتکار خون پسینہ ایک کرکے گنے کا فصل تیار کرتے ہیں مگر جب حاصل کی گئی گنے کا فصل بنوں شوگر ملز لاتے ہیں تویہ کاشتکاروں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کے مقررہ نرخوں کے بجائے اپنے من مانے نرخوں پر خریدتے ہیں اور معاوضہ جو مل انیتظامیہ پچیس دنوں کے اند ر اندر ادا کرنے کا پابند ہے کئی ماہ تک کاشتکاروں کو معاوضہ ادا نہیں ہوتا جو کہ سراسر ظلم وزیادتی ہے اب کاشتکار گزشتہ پانچ ماہ معاوضہ کی ادائیگی سے محروم ہے مگر مزید کاشتکاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس موقع پر شوگر ملز بنوں کے اکاونٹ منیجر عرفان اللہ فنانس منیجر طاہر خان نے ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عصمت اللہ کے ہمراہ مظاہرین کے مشران سے مذکرات کئے اوریقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کو اب 25لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی جائیگی اور آج بروز منگل سے روزانہ کی بنیاد پر 40لاکھ روپے کی ادائیگی کر کے پانچ کروڑ روپے کی مقررہ رقم ادا کی جائے گی اس یقین دہانی پر مسلسل تین گھنٹے بعد سڑک ہر قسم ٹریفک کے لیے کھول کر انتظامیہ کو منتبہ کیا کہ اگر وعدہ کے مطابق پر عملدرآمد نہ ہو تو پھر کاشتکارکو سڑکوں پر لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :