کبھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں جعلی ادویات استعمال کی جاتیں ہیں تو کبھی یہاں کے فنڈز ختم ہوجاتے ہیں ،ادویات سے کیڑے برآمد ہو رہے ہیں ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات کا بیان

منگل 12 مارچ 2013 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12مارچ 2013ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ کبھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں جعلی ادویات استعمال کی جاتیں ہیں تو کبھی یہاں کے فنڈز ختم ہوجاتے ہیں ،اب یہاں ادویات سے کیڑے برآمد ہوئے ہیں،ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اس خبر پر پنجاب بھر کے عوام پریشان ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پنجاب میں غریب مریضوں کے ساتھ ہونے والا سلوک دیکھا رہا ہے لیکن یہاں کسی کے کان پرجوں نہیں رینگ رہی ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غریب علاج کے لئے آتے ہیں مگران کاعلاج کرنے کے بجائے انہیں ناقص ادویات فراہم کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیا جاتا ہے ،پنجاب میں ہسپتالوں کی جو حالات سے وہ سب کو معلوم ہے ۔