وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بحال‘ ادویات اور سرجری کی مکمل سہولیات موجود ہیں، وفاقی وزیر کیڈ نذر محمد گوندل کاقومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

منگل 12 مارچ 2013 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12مارچ 2013ء) وفاقی وزیر کیڈ نذر محمد گوندل نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بحال‘ ادویات اور سرجری کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔ وہ منگل کو قومی اسمبلی میں مختلف اراکین کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کیڈ نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں سرجری کی سہولت موجود نہیں مگر اسلام آباد کے مین ہسپتالوں میں یہ سہولیات موجود ہیں مین ہسپتال میں اچھے ماہر ڈکاٹر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں بنیادی کیئر اور ادویات کی سہولت موجود ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کا ایشو صوبوں کو چلا گیا ہے تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کو وفاق پیسے دے رہا ہے اور ٹریننگ بھی دی جارہی ہے صوبوں کو لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :