Live Updates

عوام آئندہ انتخابات میں متوسط طبقے کے لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں تک پہنچائیں، عباس ٹاوٴن اور بادامی باغ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، دونوں واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ، متاثرین کی مالی امداد کی جائے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران علوی کی پریس کانفرنس

منگل 12 مارچ 2013 19:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء عمران علوی نے کہا ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں متوسط طبقے کے لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں تک پہنچائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں، وہ منگل کو یہاں حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے‘ عمران علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ٹارگٹ کلنگ، بدامنی، دہشت گردی، کرپشن اور مہنگائی کے تحفے دیئے ہیں، اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں بے داغ اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں، انہوں نے سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی اور بادامی باغ لاہور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور متاثرین کی مالی امداد کی جائے‘ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے پارٹی انتخابات14مارچ کو لطیف آباد یونٹ نمبر3میں تحریک انصاف کے رہنماء جی این قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد کئے جائیں گے جس میں عبداللہ قادری الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات