حافظ آباد،سابق صوبائی وزیر صحت ہمایوں خان سمیت10افراد کے خلاف خواتین پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج

بدھ 13 مارچ 2013 14:29

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مارچ 2013ء)پنجاب بنک سکینڈل کے مرکزی ملزم ہمیش خاں کے والد سابق صوبائی وزیر صحت ہمایوں خان سمیت10افراد کے خلاف خواتین پر تشدد کرنے اور مکان گرانے کے الزام میں حافظ آباد کے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیاگیا، ملزمان کیخلاف آٹھ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ میراں کے رہائشی ارشاد اللہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سابق صوبائی وزیر صحت ہمایوں خان کی ایما ء پر اشتہاری ملزمان جابر خان،عامر خان، صفدر علی، شوکت علی اور نصراللہ وغیرہ نے اُسکے گھر حملہ آور ہو کراُسکی بیوی جنت بی بی اور بیٹیوں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کر دیا ملزمان نے اُسکے گھر پر قبضہ کے لیے گھر کا کچھ حصہ بھی مسمار کر دیا اور گھر یلو سامان باہر پھینک دیا۔

پولیس تھانہ کسیسے نے سابق صوبائی وزیر ہمایوں خان سمیت10افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔