Live Updates

پاکستان کی ترقی میں نوجوان طبقہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ،نوجوان قائد اعظم کے پاکستان کا مستقبل سنواریں گے،حقیقی معنوں میں تحریک انصاف ہی یوتھ کا دوسرانام ہے، تحریک انصاف کے رہنماء سردار حسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ کی یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو

بدھ 13 مارچ 2013 17:06

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مارچ 2013ء ) تحریک انصاف کے رہنماء سردار حسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوان طبقہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ،نوجوان قائد اعظم کے پاکستان کا مستقبل سنواریں گے،حقیقی معنوں میں تحریک انصاف ہی یوتھ کا دوسرانام ہے۔ وہ بدھ کو بستی کھوسہ کے بلوچ یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ انہی نوجوانوں کا نیک جذبہ ملکی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے اور مستقبل میں بھی ملکی سلامتی وترقی کے لییان کا اہم کردار ہوگا۔

(جاری ہے)

حسن نوازخان نیازی نے کہاکہ تحریک انصاف ہی وہ واحد اور حقیقی جماعت ہے جو ملک میں پھیلی غربت لاقانونیت افراء تفری اور دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بڑی سیاسی پارٹیاں عمران خان کی روزبہ روز بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں کیونکہ ان کو آئینہ میں نظر آرہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ کرپٹ حکمران عوام کی عدالتوں میں ہونگے۔

اجلاس میں بلوچ یوتھ گروپ نے حسن نوازخان نیازیکا متوقع الیکشن میں بھرپورحمایت کااعلان کیا۔اجلاس میں رمضان خان،شریف کھوسہ،ندیم خان، عباس خان کے علاوہ دیگر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات