ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری کے حق میں کانفرنس (کل) منعقدہوگی ، وزیر مملکت صمصام بخاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور دیگر شخصیات خطاب کریں گی

بدھ 13 مارچ 2013 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مارچ۔ 2013ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری کے حق میں مسلم ہینڈز اور انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام کانفرنس (کل) جمعرات کو ایوان قائد نظریہ پاکستان ٹرسٹ بلڈنگ مہران گیٹ ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں ماہرین تعلیم، سیاستدان، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندگان ایچ ای سی کی خود مختاری کو یقینی بنانے بارے خیالات کا اظہار کریں گے اور تجاویز دیں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے ڈاکٹر عطاء الرحمن، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر طلحہٰ محمود، سینیٹر عبدل حسین خان، شیخ روحیل اصغر، کشمالہ طارق، ماروی میمن، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈاکٹر سہیل نقوی، کنور محمد دلشاد، پریسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط، یونیورسٹی آف فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالکریم بلوچ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر سید نایاب گردیزی اور مسلم انٹرنیشنل این جی اوز فورم کے سربراہ فضل الرحمن خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :