مسلم لیگ (ن) کا منشور عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار اداکرے گا ، تعلیم، صحت، معیشت، تجارت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، گورننس، توانائی، صنعت و حرفت، انفراسٹرکچر، خواتین اور نوجوانوں کے امور، بین الاقوامی تعلقات ‘ دہشتگردی کا تدارک، امن عامہ، ٹیکس اصلاحات اور زندگی کے دوسرے شعبوں کے ماہرین نے یہ منشور تیار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے چیف آرگنائزر راجہ محمد یاسر اقبال کا بیان

جمعہ 15 مارچ 2013 14:27

چڑہوئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے چیف آرگنائزر راجہ محمد یاسر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار اداکرے گا ، تعلیم، صحت، معیشت، تجارت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، گورننس، توانائی، صنعت و حرفت، انفراسٹرکچر، خواتین اور نوجوانوں کے امور، بین الاقوامی تعلقات ، دہشت گردی کا تدارک، امن عامہ، ٹیکس اصلاحات اور زندگی کے دوسرے شعبوں کے ماہرین نے یہ منشور تیار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت اپنے منشور پر انتخاب میں حصہ لے گی ،پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے منشور پر عمل کیا ہے ،پیپلزپارٹی نے اپنے منشور پر عمل نہ کرکے خود کو تباہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نے کہاہے کہ حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی بے روزگاری د ہشت گردی فرقہ واریت اوربدامنی کے تحفے دیے ہیں اور ملک کو خودساختہ بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انشا اللہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی نکالے گی کیونکہ مسلم لیگ ن کے پاس ان مسائل کو حل کرنے کی ٹیم موجود ہے انہوں نے کہا کہ ورکرزپارٹی کااثاثہ ہیں نے کہاکہ ہم سارے نوازشریف کی قیادت پرمتفق اورمتحدہیں ا نہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور کوئی مائی کالعل ملک میں الیکشن نہیں رکواسکتا انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن تبدیلی کاالیکشن ہے پورے ملک کی عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پرلگی ہیں لہٰذا تمام پارٹی ورکرزاپنے اختلافات بھلاکرپارٹی کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں اور میاں نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔