سہل پسندی اورآرام طلب طرززندگی سے کینسرکا خطرہ جاتا ہے، ماہرین

جمعہ 15 مارچ 2013 16:49

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء)سہل پسندی اورآرام طلب طرززندگی نہ صرف موٹاپہ پیدا کرتاہے بلکہ اس سے کینسرکا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ تیسری دنیا کے ملکوں میں کینسر کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ سہل پسندی اورجسمانی مشقت سے دوربھاگنا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کاماننا ہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال، جسمانی مشقت یا ورزش میں کمی اورتمباکونوشی انسان کو سست اورسہل پسند بنادیتا ہے،مغربی ممالک میں توایسا چلن تھا ہی لیکن اب تیسری دنیا کے ممالک جیسے بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی آرام طلب زندگی کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔

اسی رجحان کا نتیجہ تباہی کی صورت میں برآمد ہورہا ہے، پچھلے کچھ عرصے کے دوران تیسری دنیا کے ملکوں میں کینسرکی شرح میں 90 فیصد اضافہ ہواہے، سال 2030 تک کینسر کے مریضوں کی تعدادسوا دو کروڑتک ہونیکاخدشہ ہے۔