عوام بہترین جج اور محتسب ہیں اور ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں ، ملکی کی تاریخ میں جمہوری حکومت نے پہلی بار اپنی مدت پوری کی جو کہ بڑی کامیابی ہے ، ہم نے جمہوریت کو صحیح پٹڑی پر ڈال دیا ہے ، دانتوں کے امراض کے حوالے سے مزید آگاہی اور شعور اجاگر کرنے اور تحقیق سے نوجوان ڈاکٹروں کو مناسب تربیت اور پیش ورانہ مہارت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے، کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ تجربات پر تبادلہ خیال کا موقع اور دانتوں کے امراض اور علاج معالجے کے حوالے سے ہونیوالی تحقیق اور ترقی پر ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا،چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کا کو ملک میں دانتوں کے امراض کے حوالے سے منعقدہ کا نفرنس کی ابتدائی تقریب سے خطاب
جمعہ 15 مارچ 2013 20:49
(جاری ہے)
انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس کے ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ تجربات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا اور دانتوں کے امراض اور علاج معالجے کے حوالے سے ہونیوالی تحقیق اور ترقی پر ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہونے کا بھی موقع ملے گا۔
اسلام آباد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے نیئر بخاری نے کہا کہ میں اسلام آباد کی نمائندگی کرتا ہوں او ر یہاں پر تعلیم و صحت کی سہولتوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں ان سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اکیڈمی برائے ڈینٹل ایجوکیشن اور ریسرچ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم اور تحقیق کو آگے لے جانے میں اکیڈمی کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے انعقاد کے بہتر نتائج سامنے آئنگے ۔نیئر حسین بخاری نے کانفرنس کے شرکاء اور انتظامیہ کیلئے نیک کواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاوٴن کا یقین دلایا۔ اس موقع پر چیئر مین سینیٹ نے سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسرز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.