کوٹلی میں مضر صحت اور ملاوٹ والے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ہفتہ 16 مارچ 2013 13:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16مارچ 2013ء)ضلعی انتظا میہ اور بلدیہ اہلکاران قصابوں کے بعد ناقص اور مصر صحت دودھ فروش مافیا سے مل گئے۔ مافیا کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ گزشتہ روز شہریوں کی نشاندہی پر مجسٹریٹ بلدیہ نے گوالوں سے ناقص اور مضر صحت دودھ براآمد ہونے کے بعد ان کو جرمانہ کیا۔جس کے بعد انہیں ناقص دودھ فروحت کرنے کی کھلی چھٹی دے دی۔

جبکہ خا نہ پری کے لئے چند ہزار روپے کا جرمانہ شو کیا گیا۔ اور یہ کہا کہ گوالوں کو وارنگ دی جاتی ہے کہ وہ آئندہ ناقص دودھ کی سپلائی نہ کریں۔ہونا یہ چاہئے تھا ۔کہ جب دودھ نا قص ثا بت ہو جائے۔ تودودھ اگر نا قص ثا بت ہو جائے تو اسے تلف کیا جاتااور گوالے کا لائنسس منسوح کرنے کے ساتھ اسے بھاری جرمانا بھی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں اور عوامی حلقوں نے بلدیہ کوٹلی اور ضلعی انتظامہ کے اس دوہرے معیار کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ۔

متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت کرار دیا۔ اور کمشنر میرپور ڈوین۔ سمیت ارباب احتیا ر سے معملات میں اصلاح احوال کی ۔اپیل کی ہے۔ حالیہ واقعات سے ثا بت ہو گیا ہے۔ کہ قصاب اور گوالے ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت سے مضر صحت اور باقص گوشت اور دودھ کی فروحت سے شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔