چوہدری لطیف اکبر جماعت کا قیمتی سرمایہ اور کارکنوں کے دل کی دھڑکن ہیں ‘عہدہ سے ہٹانے کی خبریں ڈس انفارمیشن اور جماعت سیکارکنوں کی ہمدردیاں چھیننے کی سازش ہے ‘ لطیف اکبر جلد صحت یاب ہو کر واپس آرہے ہیں ‘صدر ریاست ، وزیر اعظم ، وزراء پارٹی زعما ، کارکنان اپنے محبوب قائد چوہدری لطیف اکبر کا دل سے احترام کرتے ہیں، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات وزیر کالجز مطلوب انقلابی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 16 مارچ 2013 17:13

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16مارچ 2013ء ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وزیر کالجز محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر جماعت کا قیمتی سرمایہ اور کارکنوں کے دل کی دھڑکن ہیں انہیں عہدہ سے ہٹانے کی خبریں ڈس انفارمیشن اور جماعت کے ساتھ کارکنوں کی ہمدردیاں چھیننے کی سازش ہے چوہدری لطیف اکبر بہت جلد صحت یاب ہو کر واپس آرہے ہیں صدر ریاست ، وزیر اعظم ، وزراء پارٹی زعما ، کارکنان اپنے محبوب قائد چوہدری لطیف اکبر کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

وہ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نامساعد ، کٹھن حالات میں چوہدری لطیف اکبر نے جماعت کا پرچم بلند رکھا ، مارشل لاء میں صعوبتیں برداشت کیں اور پارٹ سے وابستگی برقرار رکھی انہیں عہدہ سے ہٹانے کی خبریں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش ہیں بعض سازشی عناصر گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں مگر جیالے انکے منفی عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے چوہدری لطیف اکبر بہت جلد عوام میں ہونگے مطلوب انقلابی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سیرکٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کی دوران علالت انکی عدم موجودگی کی کمی حکومت اور پارٹی میں شدت سے محسوس کی گئی انکی عدم موجودگی میں جیالوں کی حوصلہ شکنی ہوئی چونکہ جیالوں کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ چوہدری لطیف اکبر انکے درمیان رہیں اور انکی راہنمائی کریں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور جیالے اپنے قائدین کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :