پاکستان کوسٹ گارڈز اوتھل کے 3 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آخری روز ‘سینکڑوں مریضوں کا معائنہ ‘ مفت ادویات کی تقسیم

پیر 18 مارچ 2013 20:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18مارچ۔ 2013ء) پاکستان کوسٹ گارڈز اوتھل کی جانب سے DHQہسپتال اوتھل میں قائم تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں آخری روز بھی سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ،عوامی حلقوں کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کی تعریف ،تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز (ون بٹالین ) اوتھل کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں لگائے گئے تین روز فری میڈیکل کیمپ کے آخری روزپاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈاکٹر عابد علی اور DHQکے ڈاکٹرحکیم لاسی،ڈاکٹر تصدق نے 551مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اورا ن مریضوں کو پاکستان کوسٹ گارڈ ز کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی گئیں ڈاکٹر عابد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ کوسٹ گارڈز کی جانب سے قائم کئے گئے فری میڈیکل کیمپ میں تین روز میں 947مریضوں کافری چیک اپ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کی عوام نے بے حد تعاون کیا جو قابل ستائش ہے عوامی حلقوں کی جانب سے پاکستان کوسٹ (ون بٹالین ) اوتھل کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں غریب مریضوں کو کافی فائد ہ ہوا اور اچھے ڈاکٹروں کی نگرا نی میں ان کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کرکے پاکستان کوسٹ گارڈز نے علاقے کی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :