تلہار، باوانی شوگرملز انتظامیہ نے شوگر ملز کو بند کردی ، ملز نے 2012-13ء میں 60 لاکھ من گنا کریش کیا

پیر 18 مارچ 2013 20:26

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18مارچ۔ 2013ء)باوانی شگر ملز تلہار انتظامیہ نے شوگر ملز کو بند کردیا ، شگر ملز نے سال 2012-13ء میں 60 لاکھ من گنا کریش کیا ، گزشتہ سال 80 لاکھ من گنا کریش کیا گیا تھا ، تفصیلات کے مطابق جاوانی شگر ملز تلہار نے اپنی کریشنگ سیزن کا اختتام کردیا، شگر ملز کو اس سال گزشتہ سال کی نسبت 20 لاکھ من گنا نہ ملا کیونکہ گزشتہ سال شگر ملز نے 80 لاکھ من سے زیادہ گنے کی پیڑھائی کی لیکن اس سال گنے کی پیڑھائی میں 60 لاکھ من ہوسکی جبکہ کافی تعداد میں گنا ضلع بدین سے باہر کا تھا جس میں ضلع نواب شاہ ، خیرپور ، لاڑکانہ ، سکھر ، دادو وغیرہ شامل تھے ، شگر ملز بند ہونے کے باوجود ابھی تک آباد گاروں کے لاکھوں روپے بقایاجات ملز پر واجبات ہیں ، آباد گاروں نے ملز انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بقایاجات جلد از جلد ادا کئے جائیں۔