سجاول میں بجلی کا مصنوعی بحران جاری ، شہرمیں روزانہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ، غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کی رات کی نیندیں حرام ہوگئی ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کا شدید احتجاج

پیر 18 مارچ 2013 20:28

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18مارچ۔ 2013ء) سجاول میں بجلی کا مصنوعی بحران جاری ہے، شہرمیں روزانہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ، رات کے وقت ایک بجے کے بعد بجلی بند کردی جاتی ہے،جس سے شہریوں کی رات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،مقامی شہریوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ایس غلام قادر اجن نے شہریوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،فنی خرابی کا سبب بتاکر اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اور بجلی چوری کو پورا کرنے کیلئے شہر کی بجلی بند کردی جاتی ہے، جبکہ چوروں سے لاکھوں روپے بٹور ے جارہے ہیں،شہریوں نے فوری طور پر بجلی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔