کراچی ، وزیراعلی ہاوٴس میں متاثرین عباس ٹاوٴن کو مضر صحت پانی پلادیا گیا، 10 خواتین بے ہوش

منگل 19 مارچ 2013 15:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19مارچ 2013ء ) کراچی میں وزیراعلی ہاوٴس میں متاثرین عباس ٹاوٴن کو مضر صحت پانی پلادیا گیا جس کے نتیجے میں 10 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ عباس ٹاوٴن میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکوں میں 51 افراد جاں بحق اور 140سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان کے لواحقین کو امدادی چیک دینے کے لیے وزیراعلی ہاوٴس بلایا گیا تھا جہاں وزیراعلی سید قائم علی شاہ کو متاثرین سے خطاب اور امدادی تقسیم کیا جانا تھا۔

تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل اگلی نشستوں پر بیٹھی خواتین نے پیاس بجھانے کے لیے پانی طلب کیا جس پر انہیں وہاں موجود عملے نے مضر صحت پانی پیش کیا جسے پیتے ہی ان کی حالت بگڑگئی۔تقریب میں شریک مضر صحت پانی پینے والی ایک خاتون واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے بے ہوش ہوگئی۔مذکورہ واقعہ کے بعد تقریب شروع نہ ہوسکی جب کہ وزیراعلی ہاوٴس کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا فون بند کردیا ۔

متعلقہ عنوان :