مسلم لیگ (ن )وفاقی حکومت بناکر صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرے گی،ہر ضلع کی سطح پر ایک تشخیصی ہسپتال بنایا جائے گاجہاں ہر قسم کی سہولتیں ہوں گی،مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا تنویر ناصر کا بیان

منگل 19 مارچ 2013 16:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19مارچ 2013ء ) مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )وفاقی حکومت بناکر صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرے گی،ہر ضلع کی سطح پر ایک تشخیصی ہسپتال بنایا جائے گاجہاں ہر قسم کی سہولتیں ہوں گی،اس ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف اور ہیلتھ ٹیکنیشنزکی تربیت کے لئے مکمل سہولتیں موجودہوں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک نبیان میں انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں اور الگ الگ مقاما ت پر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی خاطرکم ازکم ایک ہزار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کئے جائیں گے،کم لاگت پر روزگارکے مواقع پیداکرنے کی غرض سے یہ یونٹس مقامی طور پرتیار کئے جائیں گے ہر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :