میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے پاس رجسٹرڈکالجز کی تعداد 57 ہے ،وفاقی وزیر صحت

جمعہ 16 فروری 2007 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے پاس رجسٹرڈ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی تعداد 57 ہے پی ایم ڈی سی میں اس وقت 79 ملازمین ہیں جبکہ کونسل کے اراکین تعداد 21 ہے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ایم ڈی سی کے حوالے سے جو کمیٹی تشکیل دی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اداروں کی رجسٹریشن کا معاملہ پی ایم ڈی سی نے مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لیا ہوا تھا حکومت سے کوئی منظوری نہیں لی جا رہی تھی اس کے لیے انکوائری کی جا رہی ہے کیونکہ تعلیمی ادارے تو رجسٹرڈ ہوتے ہیں یا نہیں مشروط رجسٹرڈ کا تصور نہیں ہے پی ایم ڈی سی کے نو منتخب صدر کے بعد معاملات ٹھیک ہونے کی توقع ہے کیونکہ بہت سے طلباء کا مستقبل خطرے سے دوچار تھا ڈاکٹر دونیا عزیز نے اس بارے میں کہاکہ پی ایم ڈی سی میں خواتین کی مناسب تعداد موجود ہے پی ایم ڈی سی کا آرڈیننس بہت پرانا ہے وزارت صحت اور ایوان اس کا نیا قانون تشکیل دے-