بوم بوم آفریدی نے ناقابل یقین اننگز کھیلی،آفریدی کی بیٹنگ پورے میچ میں خصوصی اہمیت کی حامل تھی، جس میں شائقین کو زبردست تفریح ملی،بریسٹ کینسر کیخلاف آگاہی میں شامل ہونے پر ہمیں خوشی ہوئی، ٹیم مستقل مزاجی سے کھیل رہی ہے، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپراور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرزکی میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 مارچ 2013 13:22

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20مارچ 2013ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپراور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ بوم بوم آفریدی نے ناقابل یقین اننگز کھیلی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی کی بیٹنگ پورے میچ میں خصوصی اہمیت کی حامل تھی، جس میں شائقین کو زبردست تفریح ملی۔میزبان ٹیم کے فتح کے مرکزی کردار اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے لیے ہاشم آملا کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ خوش کن رہتاہے،ہمیں اپنی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے، شائقین نے بھی ہمیں اچھا سپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ویلیئرز نے یہ بھی کہا کہ پنک ڈے کے حوالے سے لوگوں میں بریسٹ کینسر جیسے مرض کیخلاف آگاہی میں شامل ہونے پر ہمیں خوشی ہوئی، ہمیں امید ہے کہ ہم اس نیک مقصد کے لیے خاصا فنڈ جمع کر لیں گے۔اس موقع پر ہاشم آملا نے کہا کہ ابتدائی دس اوورز میں بیٹنگ کے دوران کچھ پریشانی ہوئی تھی، تاہم جیسے جیسے میچ آگے بڑھا میں اور ڈی ویلیئرز سیٹ ہوتے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مستقل مزاجی سے کھیل رہی ہے۔ لڑکوں نے گیم پلان کے مطابق کھیلا، ڈربن کی وکٹ بانسی ہے اس پر کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :