قائم مقام صدر سید نئیر حسین بخاری نے پاسپورٹ کے اجراء کی تاخیر کا نوٹس لے لیا

جمعرات 21 مارچ 2013 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مارچ۔2013ء) قائم مقام صدر سید نئیر حسین بخاری نے پاسپورٹ کے اجرا ء اور حصو ل میں عوامی مشکلات کانوٹس لیتے ہوئے اس عوامی مسئلہ کے حل کو یقینی بنانے کے لیے سینٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 166 کے تحت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو تحریری طور پر مسئلہ کے حل کے لیے نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر نے کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کے بروقت اجراء میں تاخیر اور جمع شدہ پاسپورٹ کے فوری اجراء کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز مرتب کرے ۔قائم مقام صدر سید نئیر حسین بخاری نے چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے دوہفتے کے اندر روپورٹ بھی طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :