پانچ سال سے مفاہمت کا ڈھول پیٹنے والے اب نگران وزیراعظم پر مفاہمت کیوں نہیں کرتے،آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں امیدوار کھڑے کرینگے‘ غر یب اور متوسط طبقہ ہی ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی لا سکتا ہے، ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2013 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مارچ 2013ء) ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پانچ سال سے مفاہمت کا ڈھول پیٹنے والے حکمرانوں کی نگران وزیراعظم پر اتفاق کیلئے مفاہمت کیوں نہیں ؟ آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں خوشگوار حیرت کے تحفے دینگے‘ملک میں غر یب اور متوسط طبقہ ہی ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی لا سکتا ہے ۔

وہ جمعہ کے روز لا ہور اےئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش ہو رہی ہیں مگر ہم کسی بھی صورت ایسا نہیں ہو دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر حصہ لیں گے اور انشاء اللہ کا میابی بھی حاصل کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آئندہ انتخابات میں تبد یلی آئیگی مگر تبدیلی صرف غر یب اور متوسط طبقہ ہی ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی لا سکتا ہے۔