کراچی ،شہر قائد میں خون کی ہولی جاری ، فائرنگ، پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا، چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرداور عورت جاں بحق

ہفتہ 23 مارچ 2013 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مارچ۔2013ء) شہر قائد میں خون کی ہولی ، فائرنگ، پرتشدد واقعات اور تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ، خاتون سمیت سات افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرداور عورت جاں بحق ہو گئے۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق لیاری سے متصل عثمان آباد میں دہشتگردوں نے مٹھائی کی دکان پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔لیاقت آباد میں الیاس گوٹھ کیقریب سے ایک خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔دوسری جانب کورنگی زمان ٹان اور رضویہ سوسائٹی میں فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ناظم آباد نمبر دو سے ایک شخص کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شجاع الدین اور روبی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔

لاشوں کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور نے فرار ہو نے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ جبکہ مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی جس کے باعث ٹرک میں لوڈ سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس نے عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا۔جب کہ دوسری جانب پولیس کے مطابق عثمان آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت نہ ہوسکی۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون غازی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ابرار چل بسا۔ مقتول کی لاش عباسی شہیدہسپتال منتقل کی گئی۔نیو کراچی میں بھی گولیاں چلی جس سے اسماعیل کی جان گئی ۔ ملیر محبت نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :