بڑے تجارتی مراکز اور فیکٹریوں میں جرائم پیشہ عناصر پناہ گاہیں بن چکی ‘بڑے تا جر غیر ریاستی افراد کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ہیں ، ینگ ایکشن کمیٹی مقامی متاثرین منگلا ڈیم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر کااجلاس سے خطب

پیر 25 مارچ 2013 14:15

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مارچ 2013ء)ینگ ایکشن کمیٹی مقامی متاثرین منگلا ڈیم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر نے کہا ہے کہ بڑے تجارتی مراکز شاپنگ سنٹر اور فیکٹریوں میں کرائم پیشہ عناصر پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔بڑے تا جر غیر ریاستی افراد کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ہیں ۔وہ پیر کو یہاں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس میرپور مین موجود بڑے تجارتی مراکز اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے غیر ریاستی افراد کی رجسٹریشن کریں ۔

فیکٹریوں اور بڑے تجارتی مراکز میں کرمنل افراد کی بڑی تعداد مزدوری کے بہانے پناہ حاصل کر رکھی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری گفتار اور ایس ایس پی میرپور چوہدری امین تمام فیکٹری مالکان اور بڑے تجارتی مراکز میں کام کرنے والے افراد کی چھان بین کریں تو جرائم میں بڑی حد تک کمی آسکتی ہے۔