کراچی،شادی کی تقریب کا مضر صحت کھانا کھا کر16افراد کی حالت غیر

منگل 26 مارچ 2013 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26مارچ 2013ء ) حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے نوری آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنھوں نے رات گئے شادی کی تقریب میں کھانا کھایا اور ممکنہ طور پر اس کے ری ایکشن کے باعث طبیعت خراب ہوگئی۔حیدراّباد سے کراچی آتے ہوئے نوری آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق زہریلا کھانا بس میں سوار افراد نے حیدرآباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں کھایا تھا،جس کے بعد باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی ۔ حالت غیر ہونے والوں میں 4 بچے اور خواتین بھی شامل تھے،جنھیں کورنگی کراسنگ پر واقع ٹراسٹی ہسپتال پہنچایا گیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق بس میں سوار متاثرہ افراد لانڈھی کے علاقے میں رہائش پزیر تھے۔

متعلقہ عنوان :