چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر کو ملازمت سے برطرف کر دیا

منگل 26 مارچ 2013 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء) چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب نیب خورشید انور بھنڈر کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ ان کی برطرفی 21 مارچ 2013ء سے کی گئی ہے۔ سکوارڈن لیڈر ارشاد الحق کو ڈی جی نیب پنجاب کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔ نیب کی طرف سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :