دینی جماعتوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا ناگزیر ہے دینی طبقات عدم برداشت کے رویئے کی نفی کریں ایک دوسرے سے برداشت اور تعاون کا ماحول پیدا کیا جائے، پرویز مشرف کی پاکستان میں آزادانہ سرگرمیاں مظلوموں کے زخموں پرنمک پاشی ہے ،پرویز مشرف لال مسجد ، اکبر بگٹی اور دیگر لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،متحدہ دینی محاذ پنجاب کے صدر ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 27 مارچ 2013 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27مارچ۔2013ء) متحدہ دینی محاذ پنجاب کے صدر ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہاہے کہ دینی جماعتوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا ناگزیر ہے دینی طبقات عدم برداشت کے رویئے کی نفی کریں ایک دوسرے سے برداشت اور تعاون کا ماحول پیدا کیا جائے، پرویز مشرف کی پاکستان میں آزادانہ سرگرمیاں مظلوموں کے زخموں پرنمک پاشی ہے آئین اور قانون کو پامال کرنے والے پرویز مشرف لال مسجد ، اکبر بگٹی اور دیگر لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کویہاں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل شخص کو قوم مسترد کرچکی ہے انتخابات میں بھی مسترد کردے گی لیکن قوم کے ساتھ ریاست کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے برما میں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے برما کے مسلمانوں کے لیے حکومت سفارتی سطح پر کوشش تیز کرے مذہبی ووٹ کی تقسیم سے گریز کیا جائے مذہبی ووٹ تقسیم رہے تو وہی لوگ پھر سے غالب آجائیں گے عام انتخابات میں ملک بھر سے اہلسنت والجماعت کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں مذہبی قوتیں اہلسنت والجماعت کے ہاتھ مضبوط کریں نوجوانوں کو متحد اور متحرک بنادیا ہے ۔