بہتر زندگی کے لئے تولیدی صحت بارے میں مکمل آگاہی ناگزیر ہے ، ملک کے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد تولیدی صحت کے بارے میں کچھ بھی معلومات نہیں رکھتی ، نوجوانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کرنے کی کوئی سنجیدہ کاوش نہیں کی گئی ، نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عمر میں صحیح تعلیم اور رہنمائی کی بدولت انہیں زندگی میں درست انتخابات کے لئے علم اور ہنر کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں ،نوجوانوں کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم لائف لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب کی پریس کانفرنس

جمعہ 29 مارچ 2013 22:02

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29مارچ۔2013ء) نوجوانوں کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم لائف لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے کہا ہے کہ بہتر زندگی کے لئے تولیدی صحت بارے میں مکمل آگاہی ناگزیر ہے ، ملک کے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد تولیدی صحت کے بارے میں کچھ بھی معلومات نہیں رکھتی ، نوجوانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کرنے کی کوئی سنجیدہ کاوش نہیں کی گئی ، نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عمر میں صحیح تعلیم اور رہنمائی کی بدولت انہیں زندگی میں درست انتخابات کے لئے علم اور ہنر کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں ۔

وہ جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 67فیصد لڑکے اور 62فیصد لڑکیوں نے تولیدی صحت کے بارے میں اپنے حقوق سن رکھے ہیں جبکہ لاہور میں یہ تعداد39 فیصد لڑکیوں اور50فیصد لڑکوں میں ہے اور کراچی میں 53فیصد لڑکیوں اوعر 48فیصد لڑکوں نے تولیدی صحت کے بارے میں اپنے حقوق سن رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیشتر والدین اور اساتذہ اس نوعیت کے حساس معاملات پر بچوں سے گفتگو کرنے اور انہین بلوغت کے جسمانی اور جذباتی پہلوؤں کے بارے مٰں بتانے سے گریز کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائف لائن نے تولیدی صحت کے بارے میں ملک کے نو شہروں میں ایک سروے کیا سروے اسلام آباد ، لاہور، لودھراں، کراچی، جامشورو ، پشاور ، ایبٹ آباد، کوئٹہ اور پشین میں کیاگیا ۔

اور ان شہروں میں نوجوانوں ، والدین ، اساتذہ ، سیاستدانوں ، ممتاز مذہبی رہنماؤں، محکمہ تعلیم سے وابستہ افسران، بہبود آبادی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں سے تولیدی صحت کے بارے میں معلومات لی گئی ۔ عمر آفتاب نے کہا کہ لائف لائن کے سروے میں ایک بات واضح ہوئی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد تولیدی صحت کے بارے میں کچھ بھی معلومات نہیں رکھتی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کرنے کی کوئی سنجیدہ کاوش نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عمر میں صحیح تعلیم اور رہنمائی کی بدولت انہیں زندگی میں درست ساتھی کے انتخابات کے لئے علم اور ہنر کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائف لائن تولیدی صحت کے بارے میں اپنے سروے کو دیگر شہروں تک بڑھا رہا ہے ۔ ابتدائی 9 شہروں تک بڑھا رہا ہے ۔ ابتدائی 9شہروں میں سروے کے دوران لائف لائن کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ سروے کے دوران مذہبی سکالرز نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں ایک بات واضح ہوئی ہے کہ بہتر زندگی کے لئے تولیدی صحت کے بارے میں مکمل آگاہی ناگزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :