ممتازمذہبی سکالر خانم طیبہ بخاری نے نگران کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی

جمعہ 29 مارچ 2013 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29مارچ۔2013ء)ممتازمذہبی سکالروچیئرپرسن بخاری ریلیف فاوٴنڈیشن خانم طیبہ بخاری نے نگران کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔جمعہ کوجاری کردہ اپنے ایک بیا ن میں خانم طیبہ بخاری نے کہاکہ نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے ان کانام بھی زیرغورآیااورجب اس سلسلے میں ان سے رضامندی حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیاگیاتو میں نے کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔

انہوں نے کہاکہ دراصل نگران حکومت کامعاملہ سراسر انتظامی ہے اوراس میں اپنے نظریات کے مطابق کام کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ نگران کابینہ میں صرف انہی لوگوں کوشامل ہوناچاہیے جودن رات ایک کرکے اپنی انتظامی صلاحیتوں کوبروئے کارلاکرشفا ف انتخابات کویقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

خانم طیبہ نے کہاکہ نگران کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ ان کی پہلے سے طے شدہ مصروفیات ہیں ان کے اندرون وبیرون ملک مختلف اداروں میں لیکچرزطے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس ذمہ داری کیلئے کوئی وقت نکالنے سے قاصرہیں۔

انہوں نے کہاکہ میری دعاہے کہ نگران کابینہ میں اہل ،ذمہ داراورفرض شناس لوگ سامنے آئیں جوملک وملت کی بھلائی کوسامنے رکھ کراپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہ ہوں اورصاف شفاف انتخابات کویقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے رابطہ کرنے پرذمہ داران کی بھی شکرگزارہوں ۔