غریب اور امیر کے بچے کویکساں تعلیم ملنی چاہیے، طبقاتی نظام تعلیم نے بڑے مسائل پیدا کیے، مسلم ہینڈ انٹرنیشنل جس طرح یتیم بچوں کوفری بہترین تعلیم دے رہا ہے اس طرح کے ادارے قائم ہونے چاہیں ،چیر مین پی ایس ایف آزادکشمیر و سابق امید وار قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمر کاتقریب سے خطاب

اتوار 31 مارچ 2013 16:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مارچ۔ 2013ء) چیر مین پی ایس ایف آزادکشمیر و سابق امید وار قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ غریب اور امیر کے بچے کو ایک جسی تعلیم ملنی چاہیے طبقاتی نظام تعلیم بڑے مسائل پیدا کیے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل جس طرح یتیم بچوں کوفری بہترین تعلیم دے رہا ہے اس طرح کے ادارے قائم ہونے چاہیں تاکہ غریب کا بچہ بھی ویسی ہی تعلیم حاصل کر سکے جیسی ایک امیر کا بچہ تعلیم حاصل کر رہا ہے زلزلے کے بعد مسلم ہینڈ نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیے اس ادارے سے پڑھنے والے بچے کل ملک و قوم کا نام روشن کریں گے دُنیا بھر میں جدید انداز میں تعلیم دی جارہی ہے رٹہ سسٹم سے اگر اے پلس نمبر بھی حاصل کر لیے جائیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام چلنے والے سکول آف ایکسلنس میں سالانہ رزلٹ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم ہینڈکے سید بشارت حسین شاہ گردیزی ،سید عامر شاہ، سردار کامران بیگ ، شجاع منگول میڈم نورین گردیزی ،سردار طیب خان اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کر کے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ضیاء القمر نے کہا کہ ہمیں عالمی دُنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید علوم پر عبور حاصل کرنا ہو گا روائتی طریقہ تعلیم کو ختم کرنا ہو گا اس انداز میں تعلیم دینا ہو گی کہ اگر ہم ایک ڈاکٹر پیداکرتے ہیں تو وہ ایسا ڈاکٹر ہو جو سرجری میں نئی تحقیق کو سامنے لائے انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہے کہ غریب اورامیر کے بچے کو ایک جیسی تعلیم دی جائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ہینڈ کے زمہ دار سید بشارت گردیزی نے کہا کہ مسلم ہینڈ پورے پاکستان میں یتیم بچوں کو فری تعلیم فراہم کر رہا ہے باغ میں قائم کیے گئے ادارے میں95 یتیم اور50غریب بچوں کو تعلیم فری دی جارہی ہے اور ان کی تمام تعلیمی ضروریات کو مسلم ہینڈ پورا کرتی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی یتیم بچے کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :