(ن )لیگ نے پنجاب میں مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دئیے ،ہماری حکومت نے نئی صنعتی پالیسی کے تحت 5ارب روپے کی لاگت سے صنعتی کارکنوں کے لئے طبی امداد کے شعبہ میں مختلف ہسپتالوں میں 3500بیڈز کا اضافہ کیا ، سابق رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات کا بیان

پیر 1 اپریل 2013 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1اپریل 2013ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دئیے ،ہماری حکومت نے نئی صنعتی پالیسی کے تحت 5ارب روپے کی لاگت سے صنعتی کارکنوں کے لئے طبی امداد کے شعبہ میں مختلف ہسپتالوں میں 3500بیڈز کا اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب میں مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دئیے ،ہماری حکومت نے نئی صنعتی پالیسی کے تحت 5ارب روپے کی لاگت سے صنعتی کارکنوں کے لئے طبی امداد کے شعبہ میں مختلف ہسپتالوں میں 3500بیڈز کا اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چار بڑے صنعتی شہروں لاہور ،شیخوپورہ، گجرات اور سیالکوٹ میں صنعتی کارکنوں کے لئے100بیڈز پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر کی گئی جبکہ ن لیگ نے بے سہارا افراد کو دکھ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کرنے والوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ،ن لیگ کے ظلم وجبر سے مزدور طبقہ تنگ آگیا ہے ،وہ اب اس جماعت کو دوبارہ اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتا۔