تعلیم اور صحت پہلی ترجیح قرار، متحدہ کا انتخابی منشور پیش

پیر 1 اپریل 2013 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2013ء) ایم کیوایم کا برسر اقتدار آ کر اداروں کو مستحکم کرنے اور مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کرنے کا اعلان۔ تعلیم اور صحت کا معیار بلند کرنے کا عزم متحدہ نے انتخابی منشور پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ونڈ انرجی ، سولر انرجی کیلئے اپنے نوجوانوں سے کام لیں گے۔

سرکاری اسکولوں اور اساتذہ کا معیار بہتر بنائے گے۔ ترقیاتی کام کو روک کر سرکلر ڈیٹ ختم کریں گے اور زرعی ٹیکس لگایا جائے گا۔ قومی اداروں کی کارکردگی بڑھائی جائے گی اور اس کے لئے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ کمیونٹی سروس کو عام کریں گے اور برسر اقتدار آ کر اداروں کو مستحکم کرنے اور مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :