Live Updates

کلین سویپ کاخواب عمران خان کا” اپریل فول“تھا جو گزر گیا، انتخابی نتائج دیکھ کر سونامی والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، نواز شریف ملک کوبچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آئندہ وزیراعظم (ن) لیگ کا ہی ہوگا، پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہے او ر عوام آئندہ انتخابات میں ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے سمندر بردکر دیں گے ،مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کی ٹیلی فونک گفتگو

پیر 1 اپریل 2013 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1اپریل۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ کلین سویپ کاخواب عمران خان کا” اپریل فول“ جو گزر گیا، انتخابی نتائج دیکھ کر سونامی والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، نواز شریف ملک کوبچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آئندہ وزیراعظم (ن) لیگ کا ہی ہوگا، پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہے او ر عوام آئندہ انتخابات میں ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے سمندر بردکر دیں گے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز آئی این پی سے ٹیلی فونک گفتگو میں اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ملک و قوم کی فکر ہے اور وہ پہلے دن سے نظریاتی اور اصولی سیاست کر رہے ہیں ، آئندہ بھی ان کی سیاست کا محور وہی ہوگا جو پاکستان کے عوام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کلین سویپ کے خواب کی بات اپریل فول تھی جو گزر گئی جب آئندہ انتخابات کے نتائج سامنے آئیں گے توتحریک انصاف والوں کی نیند یں اڑ جائیں گی ۔ ملک کے آئندہ وزیراعظم میاں نواز شریف ہی ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات